عمران اپنی8 قومی اسمبلی نشستوں کا دفاع کرپائیں گے؟ فیصلہ آج

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی قومی اسمبلی کی 8نشستوں کادفاع کرسکیں گےیانہیں فیصلہ آج ہوگا،قومی اسمبلی کی8اور پنجاب اسمبلی کی 3نشستوں پرضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے،حکومتی اتحادپی ڈی ایم اورتحریک انصاف میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں ، ان میں پشاورسےاے این پی کےغلام احمدبلور،مردان میں جےیوآئی کے مولانا قاسم، چارسدہ میں اےا ین پی کےایمل ولی فیصل آبادمیں(ن)لیگ کےعابدشیرعلی،ننکانہ میں شذرہ منصب،کراچی میں پیپلزپارٹی کےحکیم بلوچ ملیر سے اورعمران حیدرکورنگی سےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےمدمقابل ہوں گے۔

پنجاب کے6حلقوں میں 184پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار، پولیس، رینجرز و فوج کے20ہزاراہلکارتعینات کیے گئے ہیں، صوبےبھر میں 21 لاکھ 41ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، قومی اسمبلی کے 7حلقوں کےضمنی انتخابات میں عمران خان اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے امید واروں کےدرمیان اصل مقابلہ ہوگاجبکہ ملتان میں قومی اسمبلی حلقےمیں پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی کی بیٹی مہربانواورپیپلزپارٹی کےموسیٰ گیلانی مدمقابل ہونگے ،کراچی میں پاک سرزمین پارٹی ،پنجاب میں تحریک لبیک،کےپی سےجماعت اسلامی نےبھی بعض حلقوں میں امیدوارکھڑےکیےہیں۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 139، شیخوپورہ، پی پی 241 بہاؤلنگر اور پی پی 209خانیوال کی تینوں نشستیں مسلم لیگ(ن)نےجیتی تھیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے3 صوبوں کے 11 حلقوں میں غیر جانبدارانہ اور پرامن ضمنی انتخابات یقینی بنانےکیلئے چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ سنبل، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، چیف سیکریٹری سندھ سہیل راچپوت، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہزاد بنگش اور آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ کے نام مراسلہ لکھاہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ، پولنگ عملے، امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو کو پر امن ماحول فراہم کرنے اور صوبائی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کے سامان کی تقسیم و دیگر انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6 حلقوں میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Back to top button