وائٹ ہائوس کی پاکستانی ایٹمی پروگرام پرامریکی صدرکے بیان پروضاحت

وائٹ ہائوس نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہامریکی صدر خوش حال اور محفوظ پاکستان کے حق میں ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری نے کہا کہ امریکی صدرخوشحال اورمحفوظ پاکستان کے حق میں ہیں، اُن کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

پریس سیکرٹری کا کہنا تھا امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ محفوظ اورخوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے الزام لگایاتھا کہ پاکستان دنیا کے خطر ناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، اور یہ کہ اس کے جوہری اثاثے غیر منظم ہیں۔

ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں صدر بائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ، اور کہا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

Back to top button