حکومت کا31 اکتوبر تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے 31 اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن سے جاری بیان میں بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری موصول ہوئی تھی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

انکاکہناتھا سمری پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم سے مشورہ کیا اور پھر آئندہ 15 روز یعنی اکتیس اکتوبر تک قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈارنے واضح کیا کہ پندرہ اکتوبر کی رات 12 بجے سے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔

Back to top button