آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراض کیساتھ واپس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر کردہ درخواست کو اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں بنیادی حقوق سے متعلق معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی۔
عمران خان کی درخواست پر یہ اعترٓض بھی عائد کیا گیا ہے کہ واضح نہیں کیا گیا کہ آڈیولیکس معاملے پر آرٹیکل 184/3 کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Back to top button