پاکستان، بھارت سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز معطل

پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ سروسز جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
آؤٹیج ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی سروسز صارفین کے لیے معطل ہوگئیں۔

آؤٹیج ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی سروسز دوپہر کے اوقات میں معطل ہوئیں جب کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ ٹرینڈنگ لسٹ میں نمایاں تھا جبکہ اس سے متعلق 13 ہزار سے زائد صارفین نے اس کی بندش کے بارے میں اظہار خیال کیا تھا۔

وائٹس ایپ پلیٹ فارم یا اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Back to top button