ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں2 گنااضافہ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں2 گنااضافہ، فاتح ٹیم کوکتنےپیسےملیں گے؟

آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کےپاکستان ٹورکو حتمی شکل دےدی گئی۔پروگرام کےمطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل18ستمبرکو پاکستان پہنچے گی۔ٹرافی کےلاہورپہنچنےکےبعداسےملتان منتقل کردیاجائےگا جہاں کل پاکستان اورجنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کےدرمیان ہونیوالےدوسرے ٹی20میچ کےموقع پرسٹیڈیم میں نمائش کیلئےرکھاجائےگا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ3اکتوبر سےمتحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہاہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی انعام رقم79لاکھ58ہزار80 امریکی ڈالرز ہو گی۔فاتح ٹیم کو23لاکھ40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گےجب کہ رنراپ کو11لاکھ 70ہزارامریکی ڈالرز ملیں گے۔اس کےعلاوہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کےہاتھ6لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالرزآئیں گے۔

گروپ مرحلےمیں میچ کی کامیابی پر31ہزار154امریکی ڈالرزملیں گے۔آئی سی سی نےمجموعی انعامی رقم میں225فیصداضافہ کیاہے۔

فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں134 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ رنر اپ کی انعامی رقم میں134فیصد، سیمی فائنلسٹ221فیصد اورگروپ میچ کی فاتح کی انعامی رقم میں78فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ورلڈکپ میں شرکت کرنےوالی10 ٹیموں کی بیس پرائز1 لاکھ12ہزار500 ڈالر رکھی گئی ہے۔میگا ایونٹ میں پانچویں سےآٹھویں نمبرپر آنے والی ٹیموں کو2لاکھ 70ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔نویں اور دسویں پوزیشن والی ٹیموں کےحصےمیں1 لاکھ35ہزارڈالرز آئیں گے۔

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی : پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

واضح رہےکہ2023 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےٹوٹل انعامی رقم سےیہ دوگنا سےبھی زیادہ ہے۔ورلڈکپ کی ونر ٹیم کو2023 کےمقابلے میں134 فیصد زیادہ انعامی رقم ملےگی۔

Back to top button