اداکارہ حبابخاری،آرزاحمد کے کیاواقعی5بچے ہیں؟حقیقت سامنے آ گئی

 مقبول اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد انکشاف کیا ہے کہ بچوں کی پیدائش سمیت دیگر معاملات کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں،ابتک یوٹیوب پر ان کےچار سے پانچ بچوں کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اداکارآرز احمد اور حبا بخاری نےحال ہی میں یوٹیوب ولاگ میں خود سےمتعلق پھیلنےوالی جھوٹی خبروں اور افواہوں پربات کی اور اس بات پر اظہا افسوس کیا کہ لوگ چند کلکس اور پیسوں کی خاطران کی زندگی عذاب بنا رہےہیں۔

یوٹیوب ولاگ کےدوران دونوں میاں اوربیوی کوکار میں سفرکرنےسمیت ایک پارک میں بیٹھ کرمختلف مسائل پربات کرتا دیکھاجاسکتا ہے۔

ان ہی کےولاگ کی اپنےبچوں سےمتعلق پھیلنے والی افواہوں پرانکی مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو میں آرزاحمداہلیہ کو بتاتےہیں کہ آسٹریلیا سےایک دوست نےانہیں ایک یوٹیوب ویڈیو بھیجی۔جس میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ حبا بخاری کےہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

انہوں نےکہامذکورہ خبر کی ویڈیو میں کسی خاتون کےچہرے کےاوپرحبا بخاری کا چہرہ لگایا گیا تھا اور خاتون کوہسپتال کے بسترے پر بچے کےساتھ دکھا کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کےہاں بچہ ہوگیا۔

آرز احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ بچہ یوٹیوب پرانکا چوتھا یا پانچواں بچہ تھا۔جس پر حبا بخاری نےاظہار افسوس بھی کیا۔

ساتھ ہی حبا بخاری نےکہا کہ یوٹیوب پران کا سب سےاچھا بچہ کون سا تھا؟ جس پر شوہر نے ان سے پوچھا کہ کون سا تھا؟

اس پرحبا بخاری نےکہا کہ شادی کے تیسرےیاچوتھےمہینےہی یوٹیوب پرہمارا بچہ کروادیا گیا تھا، وہ والا سب سےاچھا تھا۔

اداکارہ نےاپنے ہاں بچوں کی پیدائش کی جھوٹی خبروں کوخطرناک قراردیتےہوئےکہا کہ انہیں ایسی خبروں سےبہت ڈر لگتا ہےاور وہ ایسی خبروں پراس لیےبھی رد عمل نہیں دیتیں کہ وہ اپنےدفاع میں کیا کہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی خبروں پررد عمل دینےسےاس لیےبھی ڈرلگتا ہےکہ ان کے مداح ان کارد عمل سن کومزید ناراض نہ ہوجائیں یا پھر ان سےمتعلق مزید جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

اسی دوران آرز احمدنےبتایا کہ ایک بار یوٹیوب پر ان کے ہاں بچےکی پیدائش کی ویڈیودیکھ کرایک دوست نےان کےوالد کوفون کیااورطعنہ دیا کہ انہوں نے اپنے ہاں پوتےکی پیدائش کی اطلاع انہیں کیوں نہیں دی؟

اس پرحبا بخاری نےکہا کہ وہ توان کا پیارتھا لیکن ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا خطرناک ہےاور انہیں ایسی خبروں سےڈرلگتاہے۔

اگرچہ یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نےدوسرے معاملات پربھی کھل کربات کی لیکن انہون نےحال ہی میں نادیہ خان کی جانب سے کیے گئے حبا بخاری کےحاملہ ہونے کےدعوےپربات نہیں کی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار الطاف حسین انتقال کر گئے

نادیہ خان نےچند دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سےہیں اورانہیں یہ بات آرزاحمدنےبتائی تھی لیکن ابھی تک حبا بخاری اورآرز احمدنےمذکورہ معاملے پر وضاحت نہیں کی۔

Back to top button