2018کی طرح انتخابات کا انعقاد بھی منصفانہ نظرنہیں آرہا،پلڈاٹ

پلڈاٹ نے 2018کی طرح 2024کے انتخابات کو منصفانہ قرار دیدیا۔پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل پر 2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 2023کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی2024میں الیکشن کا اعلان جمہوریت میں بہتری کی امید ہے ۔پاکستان کی جمہوریت کو انتخابی آمریت کا نام دیا ہے۔سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریت میں مداخلت کی کا حوالہ بھی دیا گیا ۔نام نہاد ہائبرڈ نظام سے چھٹکارہ پا کر فعال جمہوریت کی طرف اختیارات کی منتقلی کی جائے ۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ مقبول سیاسی رہنما اور جماعتیں مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں ۔سیاسی رہنماء مقبول پالیسیوں کی بجائے جی ایچ کیو کو مصروف رکھنے میں مصروف رہتے ہیں ۔فوج بھی سیاست سے ہٹ کر اپنی آئینی کردار کے اندر محدود نہیں ہوتی ۔انتخابات میں تاخیر کا مطلب نگران حکومتوں کے قیام کو طوالت دینا ہے ۔عام انتخابات 2024 اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے 2018 میں ہوئے تھے ۔
پلڈاٹ کے مطابق پاکستان میں جمہوریت کمزور اور کنٹرول میں ہے ۔سینٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل کے حل کی بجائے ربڑ سٹیمپ پالیسی بناتی رہی ۔الیکشن کمیشن نے تمام دورانیے میں شدید دباؤ کا مقابلہ کیا ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی کامیابی رہی کہ انہوں نی 12ویں جنرل الیکشن کا شیڈول جاری کروایا ۔
