ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تیز تر

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا رہائشی منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

رہائشی منصوبے چہار باغ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سہولیات دینے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا یے۔ چہار باغ منصوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصے میں رہائشی پلاٹس، دوسرے میں کونڈو مینیئم اپارٹمنٹس، جبکہ تیسرے میں کمرشل زون کو ڈویلپ کیا جانا یے۔ اس پراجیکٹ کے چوتھے حصے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے۔

جوائنٹ وینچر کے ذریعے چہار باغ میں ایک بڑا ہسپتال، سکولز، کلب ہائوس، کمیونٹی سنٹر اور سگنیچر ٹاور تعمیر کئے جائیں گے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی کے مطابق رہائشی منصوبے چہار باغ میں رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Back to top button