روڈا کاعیدالاضحی کے بعد چہار باغ فیز 2شروع کرنےکا فیصلہ 

رورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فلیگ شپ چہارباغ منصوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔روڈا  نےعیدالاضحی کے بعد چہار باغ فیز 2شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔چہارباغ فیز 1 کا تعمیراتی کام 50 فیصد سے زائد تک مکمل کر لیا گیا۔ بجلی کی دستیابی کے لئے لیسکو کی جانب سے گرڈ سٹیشن کی تنصیب کا عمل جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روڈ انتظامیہ کےمطابق عید کے بعد فیز 2 میں سیوریج ، سڑکیں سمیت دیگر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا ۔فیز 1 کی طرح فیز 2 میں بھی رہائشی ، کمرشل ، پارکس ، ہیلتھ فسلٹیز، کمیونٹی سنٹر اور تعلیمی سہولیات شامل ہوں گی۔

Back to top button