آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کوپی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل تھی،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔
خواجہ آصف کاسیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پچھلے 55 سال سےکشمیر کےانتخابات دیکھ رہا ہوں، اس دفعہ شہر کے اندر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، پارٹی نے بہت محنت کی ہے۔شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے1970 میں جیتا تھا، پیپلزپارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
