24 سال بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
کینگروز ٹیم کے دورہ پاکستان کا 24 سال بعد شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، آخری مرتبہ 1998 میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔کینگروز ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا ۔ 12 تا 16 مارچ تک دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اور21 تا 25 مارچ تک تیسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 29 مارچ سے 5 اپریل تک یہ میچز جاری رہیں گے ، وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں، سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوش ہوں۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے بتایا کہ ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گا، پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے ،۔
