پاکستان دنیا بھر میں سب سے سستا ملک قرار

پاکستان دنیا بھر میں رہنے کے اعتبار سے سب سے سستا ملک قرار پایا ہے جبکہ سب سے مہنگے ممالک میں سوئٹزرلینڈ کا فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

ٹوئٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سستا ملک پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔

اگر پہلے دس سستے ممالک کی فہرست دیکھیں تو اس میں پہلے نمبر پر پاکستان، دوسرے پر مصر، تیسرے پر انڈیا، چوتھے پر کولمبیا، پانچویں پر لیبیا، چھٹے پر نیپال، ساتویں نمبر پر سری لنکا، آٹھویں نمبر پر یوکرین، نویں پر کرغستان کا نمبر ہے۔

دنیا کے مہنگے ممالک میں یورپی ملک سوئٹزرلینڈ سمیت اسرائیل، ناروے، سنگاپور، ڈنمارک کا نام فہرست میں شامل ہے۔

Back to top button