25ہزارسےزائدآن لائن قرض،دگنا سودپرپابندی عائد

آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین سےاربوں روپے لوٹنے والی ایپس کے گردگھیر ا تنگ۔ ایس ای سی پی حکام کے مطابق عوام کو آن لائن جھانسے میں لاکر کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی عائد کی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق آن لائن کمپنی ایک صارف کو 25 ہزار سے زائد قرض نہیں دے سکے گی اور کمپنی قرض واپسی کی صورت میں صارف سے دگنی سے زیادہ رقم نہیں لے سکے گی۔حکام کے مطابق ایک صارف بیک وقت تین لینڈرز سے صرف 75 ہزار روپے تک قرض لے سکے گا، اس سے پہلے کمپنیاں قرضہ دے کر صارفین سے 5 گنا سے زیادہ ٹیکس لیتی تھیں۔
