نواز شریف 4 سال جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف چار سالہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، ان کا طیارہ دبئی سے اسلام آباد لینڈ کیا جہاں بائیومیٹرک کے بعد وہ طیارے میں لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، نواز شریف کے استقبال کے لیے جاتی امرا سے لاہور ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے بھی لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کے استقبال کے لیے پہنچ رہے ہیں۔نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھا لاہور جلسہ گاہ تشریف لائیں گے اور اپنی عوام سے مل کر تقریر کریں گے اور اپنے گھر وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد جائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ دو روز سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے اور ملک بھر سے لوگ نواز شریف کے استقبال کےلیے لاہور آ رہے ہیں۔ نواز شریف مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کے بعد ہی اپنے گھر جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’تمام مخالفین کو بھی جشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہوں۔سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف کی واطن واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے قائد نواز شریف آج ان شاء اللّٰہ آپ سب کے درمیان ہوں گے، وہ اس قوم کو متحد کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں، مزید تقسیم کرنے کے لیے نہیں، وہ اپنے لوگوں میں نفرت نہیں بلکہ محبت پھیلانے واپس آ رہے ہیں، وہ آپ کو ایک نتیجہ خیز شہری بننے میں مدد کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں، کسی جماعت یا گروہ کے لیے گولہ بارود بنانے کے لیے نہیں، وہ پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے واپس آ رہے ہیں۔
