مریم نوازکیخلاف نازیباالفاظ استعمال کرنیوالے3ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکیخلاف نازیباالفاظ استعمال کرنیوالے3ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان  کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ ملزمان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جنرل بس اسٹینڈ پر ان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

 

Back to top button