ہاردک پانڈیا،ابھیشیک شرماکی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کےفائنل سے قبل بھارتی کوچ نے2 اہم کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا،ابھیشیک شرما کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کردیا۔
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پرسوالات اٹھادیئے۔
یاد رہے کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے جبکہ ابھیشیک شرما 9ویں اوور میں اپنی دائیں ران پکڑے دکھائی دیے اور ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر واک آؤٹ کر گئے اور سری لنکا کی اننگز کے آخری 10 اوورز میں میدان سے باہر رہے۔
گزشتہ روز میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری کاجائزہ لیا جائے گا اور دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہو گا۔
