30 افراد پرمشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا شہر

کروشیا کا ایسے شہر جس کی آبادی مشکل سے 27 سے 30 افراد پر مشتمل ہے،یہاں دو سڑکیں ہیں اور گھروں کی تین قطاریں موجود ہیں، جسے دنیا کا سب سے چھوٹا شہرقرار دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر یہ شہر واقع ہے جہاں 2011 کی مردم شماری کے تحت 20 سے 30 افراد رہتے ہیں لیکن قوی خیال ہے کہ کل 27 افراد یہاں کے مکین ہیں ،یہ صرف تین صاف ستھری سڑکوں پر مشتمل ہے اور دو سڑکوں پر قرونِ وسطیٰ کی طرز پر قدیم مکانات بنے ہوئے ہیں۔

اس کی تاریخ اسرار کے پردوں میں پوشیدہ ہے کیونکہ اس کی مکمل معلومات دستیاب نہیں۔ اتنا ضرور معلوم ہے کہ 1102 کی ایک دستاویز میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے شولم کا نام دیا گیا تھا۔ پھر 1552 میں یہاں ایک مینار بنایا گیا جہاں ایک بڑی گھنٹی لگائی گئی جس کا مقصد علاقے کی حفاظت کرنا اور خطرے کی صورت میں خبردار کرنا تھا۔

Back to top button