فوج کا سیاست میں کوئی کردارنہیں، 5 ہفتوں بعد ریٹائرہو جائونگا

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاویدباجودنے کہا ہے کہ میں اپنی مدت ملازمت میں مزید ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائر ہو جائوں گااور فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافی کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج نے غیرسیاسی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا بیان ایک ایسے موقع آیا ہے جب الیکشن کمیشن نے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں مالی اثاثے چھپانے سے متعلق مقدمے میں نااہل قرار دیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ آرمی چیف نے اپنی ایکسٹیشن کے حوالے سے واضح بیان دیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں،رواں سال اپریل میں ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجودہ نہ ایکسٹینشن لیں گے اور نہ ہی اسے قبول کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بیان عمران خان کے خلاف پارلیمان میں تحریک اعتماد پر کامیاب ووٹنگ کے ایک اگلے دن سامنے آیا تھا اور اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ فوج غیرسیاسی رہے گی ،فوجی قیادت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب عام طور پر فوج پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ فوج سیاست میں داخلت کرتی ہے اور ایک سیاسی پارٹی پر دوسری کو ترجیح دیتی ہے۔

Back to top button