لبنان میں کشتی ڈوبنے سے 50 سوڈانی مہاجرین ہلاک

لبنان میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 50 سوڈانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ لبنان کے مشرقی ساحل ٹوبروک کے قریب پیش آیا، جہاں سوڈان سے تعلق رکھنے والے مہاجرین یونان جانے کے لیے ربڑ کی کشتی پر سوار تھے۔ دورانِ سفر اچانک کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 50 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 75 افراد سوار تھے، جن میں سے 24 کو ریسکیو آپریشن کے دوران زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص اب بھی لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے بحیرہ روم کا خطرناک سفر کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یکم جنوری سے 13 ستمبر تک صرف وسطی بحیرہ روم کے راستے میں کم از کم 456 افراد ہلاک اور 420 لاپتا ہوچکے ہیں۔

Back to top button