برطانوی وزیر دفاع کا امریکا کو سپر پاور ماننے سے انکار

برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلس نےنام لیے بغیر امریکا کو سپر پاور ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بین ویلس کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنےکے لیے تیار نہ ہو۔

بین ویلس کا کہنا تھا کہ وہ ملک جو کسی بات پر قائم نہ رہے وہ بڑی طاقت تو ہو سکتا ہےلیکن عالمی طاقت نہیں۔

Back to top button