پی ٹی آئی MPAراجہ اظہر کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو جناح ہسپتال سے حراست میں لے لیا گیا۔
ایم پی اےراجہ اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیاگیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان آرٹلری میدان تھانے پہنچ گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنےکےکوئی شواہد نہیں ملے، راجہ اظہر کے پاؤں پر زخم کسی
نوکیلی چیز کےلگنےکا ہے، جناح اسپتال میں راجہ اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی، دوران احتجاج پولیس کی جانب سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔
سردار میر بلخ شیر خان مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
دریں اثنا یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کیخلاف کراچی کے علاقے شارع فیصل پر احتجاج کیا گیا جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔
