مخصوص نشستوں کا معاملہ، خیبرپختونخوا حکومت کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت نے اتفاق رائے سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق کوئی کیس نہ سنیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت سے متعلق کسی بھی آئینی ترمیم کا فائدہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے خواجہ حارث اور مزید 2 وکلاء اڈیالہ جیل جائیں گے جس میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی شامل ہوں گے۔

Back to top button