جسم میں صحت مند بیکٹیریا  کیلئےاینٹی بائیوٹکس ایجاد

 سائنس دانوں نے ایک نئی اینٹی بائیوٹک بنائی ہے جو صحت مند بیکٹیریا کو نقصان پہنچائے بغیر نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی مزاحمت کرنے والے 130 سے زائد بیکٹیریا کے خلاف مؤثر پائی گئی۔

9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کےلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

 

ماضی کی ایک تحقیق میں یہ بات  بتائی جا چکی ہے کہ عام اینٹی بائیوٹکس پیٹ کے بیکٹیریا کو متاثر کر سکتی ہیں، دیگر انفیکشن کے امکانات کو بڑھا سکتی ہیں اور معدے اور آنتوں، گردے، جگر اور دیگر مسائل کا سبب ہوسکتی ہیں۔یونیورسٹی آف اِلینوائے اربانا-شیمپین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر پال ہرگنروتھر کا کہنا تھا کہ جو اینٹی بائیوٹکس ہم انفیکشنز سے لڑنے کے لیے استعمال کرتے آرہے ہیں ان کے ہم پر کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ انفیکشنز کا علاج کرتے ہوئے یہ ہمارے صحت مند بیکٹیریا کو بھی مار دیتی ہیں۔

Back to top button