سپریم کورٹ میں خالی نشستوں پر ججز کی تعیناتی کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائی کورٹ کے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔

دیہی مراکز  صحت میں ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

 

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد، لاہور ہائی کورٹ کے ہی جسٹس شاہد بلال اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی کے ناموں کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے تعیناتی کےلیے ججز کے نام حتمی منظوری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔

Back to top button