پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کےلیے ججز کے ناموں کی منظوری دیدی

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کےلیے ناموں کی منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ججز کے ناموں کی توثیق کرتے ہوئے ناموں کی منظوری دی گئی۔

عمرانڈونرولز نے پاک چین سی پیک پراجیکٹ کونشانے پر کیوں لے لیا؟

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بھی بطور جج سپریم کورٹ کی منظوری دے دی۔

Back to top button