حکومت کی تشکیل کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا ن لیگ اس پر عملدرامد کرے، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کی تشکیل کے وقت  جو تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں عید کے موقع پر سرحد پر ملک کےلیے جان نثار کرنے والے جوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے کیوں کہ انہوں نے اپنے آج کو قربان کرکے ہمارے کل کو محفوظ کیا ہے۔

امید ہے وزیر اعظم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، بلاول بھٹو

 

ن لیگ سے جاری اختلافات کے حوالے سے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور  ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات یہ ہیں کہ حکومت کی تشکیل کے وقت جو تحریری معاہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ن لیگ کا وفد میرے آفس میں ملاقات کےلیے آیا تھا تو میں نے بھی ان سے یہی کہا تھا کہ ہمارا آپ سے کوئی اور معاہدہ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ صرف ایک ہی ہے کہ جو ہمارے آپ کے ساتھ تحریری معاہدے ہوئے ہیں، اس پر عمل کیا جائے، یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ ہے اور پنجاب میں جگہ دینے کا مطالبہ بھی اسی معاہدے کا حصہ ہے لہٰذا اس پر بھی عمل کیا جائے۔

Back to top button