قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کےلیے کل اجلاس طلب، 2نکاتی ایجنڈا جاری

اسپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کےلیے کل اجلاس طلب،2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو گا۔ اجلاس اسپیکر کی صدارت میں شام پانچ بجے ہوگا ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ قومی اسمبلی میں کل سے بجٹ 25-2024

پر بحث کا آغاز ہوگا۔ موجودہ اجلاس میں فنانس بل 25-2024 منظوری کےلیے بھی پیش ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ: لاپتہ شہری خورشید احمد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے ۔اپوزیشن لیڈر حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے۔ اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔

دوسری جانب بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز  سامنے آ گئی ہے۔حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی ۔حکومتی اراکین کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور حلقوں میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی ۔

Back to top button