وزیراعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے صدر کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوش حالی کےلیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مخصوص نشستوں کا کیس: پی ٹی آئی نے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرکے خودکشی کیوں کی؟ چیف جسٹس

 

 وزیراعظم  شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کےلیے مسلسل حمایت کےلیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کےلیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کےلیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، جس کا محور تجارت اور سرمایہ کاری ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Back to top button