شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطے ، مفاہمتی فارمولہ طے

وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان متنازعہ امور پر برف پگھلنے لگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطے ، مفاہمتی فارمولہ طے کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ پیپلز پارٹی کو پنجاب کے انتظامی امور میں حصہ دینے کو تیار ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کو وزیر اعلیٰ آفسز میں دفتر الاٹ کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں حیدر گیلانی کو 5 کلب روڈ پر دفتر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے  درمیان مفاہمت کا عمل شروع ہوگیا، دوسرے مرحلے میں علی حیدر گیلانی کے ساتھ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ علی حیدر گیلانی کو مختلف انتظامی امور میں احکامات جاری کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے 20 اضلاع میں  پسند کے افسران کو تعینات کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔ ملتان بہاولپور  اٹک سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع شامل ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سابق گورنر محمد زبیر کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا

 

ذرائع کے  مطابق پیپلز پارٹی کا پنجاب میں ترقیاتی اداروں کارپوریشنز اور دیگر کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ان کے نامزد کردہ افراد کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ 16 سے زیادہ اداروں کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی فہرست بھی کمیٹی کو دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اور 20 ہزار ووٹوں سے زیادہ لے کر ہارنے والے امیدواروں کے حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کا بھی مطالبہ کیا ہوا ہے۔

Back to top button