آپریشن عزم استحکام : چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہوجائے گا: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ چند دنوں میں آپریشن عزم استحکام کا طریقہ کار واضح ہوجائے گا۔ آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوات ،قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی تھی، آپریشن عزم استحکام پر کابینہ اور پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور میڈیا کی حمایت کی بھی اشد ضرورت ہوگی۔

آپریشن عزم استحکام : چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہوجائے گا: وزیر دفاع

وزیر دفاع نے کہا کہ تینوں جماعتیں ووٹ بینک محفوظ رکھنے کےلیے اسٹینڈ لے رہی ہیں مگر اس وقت ووٹ بینک کےلیے نہیں ملک کےلیے اسٹینڈ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جے یوآئی، اے این پی اور پی ٹی آئی کی تشویش دور کی جائے گی، آپریشن پر اپوزیشن کی تشویش کا ازالہ کیا جائے گا، ریاست کے تمام اداروں کو آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی میں کوئی اختلاف نہیں کیا، علی امین گنڈا پورنے دبے الفاظ میں آپریشن کی حمایت کی، آپریشن کا مرکز خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہوں گے، عزم استحکام آپریشن کےلیے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Back to top button