ایران میں صدارتی انتخاب کےلیے ووٹنگ جاری

ایران میں صدارتی انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے ، صدارتی انتخاب کےلیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ 2 امیدوار پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں۔

ایرانی صدر کے منصب کےلیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا۔ صدارتی انتخاب میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ مبصرین نے صدارتی انتخاب میں لو ٹرن آؤٹ کی پیش گوئی کی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ  خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کےلیے خوشی اور مسرت کا دن ہے، دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

Back to top button