آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

وفاقی بجٹ 2024-25 کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کےلیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے اور نئے قرض پروگرام کےلیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے اور مشکل معاشی فیصلے معیشت کےلیے ضروری قرار دیے ہیں۔

Back to top button