شیخ رشید نے بجلی ،گیس کا زائد بل آنےپرحکمرانوں کو کھری کھری سنادیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجلی ،گیس کا زائد بل آنے پرحکومت کو کھری کھری سنادیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں صبح کا ناشتہ ریڈی پر کرتا ہوں کھوکے پر کرتا ہوں اپنے محلے میں کرتا ہوں۔جب سے میرے اسلامی دوست مجھے 40 دن چلے پر لے کے چلے گئے اس دن سے میں نے دوپہر کی روٹی نہیں کھائی اور دوپہر کو چلا نہیں جلا۔شام کو میں کھانا بناتا ہوں اور میرا سٹاف بھی اگلے دن وہی کھانا دوپہر کو کھاتا ہے۔ ایک ٹائم کے لیے میرا چولہا جلتا ہے اور میرا گیس کا بل ایک لاکھ روپیہ ایا ہے ایک لاکھ 68 ہزار روپیہ میرا بجلی کا بل ایا ہے۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ میرے محلے میں سات اٹھ ہزار روپیہ لوگوں کا بل ایا ہے میں اج کی ویڈیو سمجھدار لوگوں کے لیے ذمہ داران کے لیے جاری کر رہا ہوں۔
شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ لوگ بے بس ہو گئے ہیں حلق سے لے کے فلک تک ان کو مہنگائی نے زندہ دفن کر دیا ہے۔غریب لوگوں کے پاس قبر کھدائی کرنے کے پیسے نہیں ہیں میں خدا کو گواہ بنا کے کہتا ہوں میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قبرستان میں لکھ کے لگایا ہے جن کے پاس کفن دفن کے لیے پیسے نہیں ہیں تو ان موبائل نمبروں پر رابطہ کریں۔

Back to top button