سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ :حکمران اتحاد کتنی نشستوں سے محروم ہوگیا؟

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم،جے یو آئی الاٹ شدہ 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 13مئی کو77مخصوص نشستیں معطل کی تھیں۔منتازع نشستوں میں قومی اسمبلی کی22اور صوبائی اسمبلیوں کی 55نشستیں شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی11، خیبرپختونخوا سے 8سیٹیں شامل،قومی اسمبلی کی معطل شدہ نشستوں میں 3اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔قومی اسمبلی کی 22نشستوں میں سے 14ن لیگ، 5پیپلز پارٹی اور 3جے یو آئی کو ملی تھیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی خواتین کی 21اور اقلیتوں کی 4مخصوص نشستیں معطل ہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 10اور مسلم لیگ ن کو 7اضافی سیٹیں ملی تھیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو 7 اور اے این پی کو 1اضافی نشست ملی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں اور 3 اقلیتی نشستیں معطل ہیں، پنجاب میں 23ن لیگ،2پیپلزپارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔ سندھ اسمبلی سے خواتین کی 2 مخصوص نشستیں اور 1 اقلیتی نشست معطل ہیں، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملی تھی۔

Back to top button