عدلیہ میں چھٹیوں اور پینشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرالتوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہواہے۔پارلیمنٹ کےاندر عدلیہ میں چھٹیوں اور پینشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہر 17 واں گھرانہ مقدمہ میں فریق ہو، انصاف کا یہ حال ہو کہ انصاف کےبڑے ایوانوں والےچھٹیوں پر چلےجائیں۔گزشتہ سال تک عدلیہ میں سالانہ تعطیلات 15جون تا 11ستمبر تھیں،اس سال موجودہ چیف جسٹس نےتعطیلات ایک ماہ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر عدلیہ میں چھٹیوں اور پینشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔ریاست سےتنخواہ لینے والوں کی تنخواہیں اور مراعات کارکردگی سےہونی چاہیے،ان کےٹیکس کےمعاملات بھی برابر ہونےچاہئیں۔

Back to top button