چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے صدر ہوں گے

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کےلیے پاکستان صدارت سنبھالے گا،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔

ناروے کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری بڑی کامیابی

 

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کاصدر روٹیشن پالیسی پربنتا ہے،اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کےصدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے اگلےصدر ہوں گے، ایشین کرکٹ کونسل کےنئے صدر کی مدت دو سال کی ہوگی، اے سی سی کےنئے صدر کی مدت کا آغاز جنوری 2025 سے ہوگا۔

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کے اختیارات  اے سی سی اجلاس میں دیے گئے تھے، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس جنوری 2024 میں بالی میں ہوا تھا۔

Back to top button