بغاوت پر اکسانے کے الزامات پر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کا کورٹ مارشل

فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو 14سال قید کی سزا سنادی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنادی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک فوج کےسابق افسر کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکے الزام میں سزا سنائی گئی۔

 

بیرون ملک سے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والا اکبر حسین بے نقاب ہوگیا

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی،اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیاگیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر ریٹائرڈ عادل راجا، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل کیاگیاتھا۔

Back to top button