جسٹس اطہر من اللہ جیسے عمراندار جج اصل میں چاہتے کیا ہیں؟

جسٹس اطہر من اللہ جیسے عمراندار جج اصل میں چاہتے کیا ہیں؟معروف لکھاری اور تجزیہ کار سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بند نہیں بلکہ کھلی ہوئی عدالتیں ہیں جو ائین اور قانون کی بجائے ذاتی احساسات اور جذبات پر مبنی من مرضی کے فیصلے صادر کرتی ہیں.
کھُلی عدالتوں‘ کے ایسے ہی کرشمہ ساز فیصلوں کے باعث ہماری عدلیہ دنیا کے 142 ممالک میں سے 130 اور خطے کے چھ ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے۔ کاش تعطیلات کا دورانیہ کچھ اور بڑھا دیا جائے اور ہماری عدالتیں سال کا بیشتر حصہ بند رہا کریں۔ سپریم کورٹ میں پچپن ہزار مقدمات پہلے ہی زیرالتوا پڑے ہیں۔ تعطیلات بڑھنے سے یہی ہوگا کہ زیر التوا کیسز کچھ اور بڑھ جائیں گے، لیکن آئین و قانون کی رسوائی تو نہ ہو گی۔

اپنے تازہ سیاسی تجزیے میں ائین اور قانون کی بجائے اپنی خواہشات پر مبنی فیصلے دینے والے ججوں پر تنقید کرتے ہوئے عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ جسٹس اطہرمن اللہ کے بقول اگر عدالتیں کھلی ہوتیں تو 12 اکتوبر 1999ءکو مشرف، ایک منتخب وزیراعظم کا تختہ نہ اُلٹ سکتا۔ لیکن ایسا کہتے ہوئے جج موصوف بھول گئے کہ ایسا ہوتا تو خود انہیں فوجی ڈکٹیٹر جنرل مشرف کے عہدِ جمہور میں دو سال تک 5 اہم وزارتوں کے حامل انتہائی معتبر صوبائی وزیر کا مقامِ بلند کیسے ملتا؟

عرفان صدیقی کے مطابق گزشتہ ہفتے، تین معزز جج صاحبان نے، مختلف مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے جسٹس اطہرمن اللہ کے تحریر کردہ ایک فیصلے سے جزوی اختلاف کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ خود ہی جلد فیصلہ سنانے کے اصول پر عمل نہیں کرتی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ دسمبر 2023 میں ہوگیا تھا جسے تحریر کرنے کی ذمہ داری جسٹس اطہرمن اللہ کو سونپی گئی تھی۔ جسٹس صاحب کو یہ فیصلہ لکھنے میں ساڑھے سات ماہ لگ گئے۔ اس سے قبل خصوصی نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں سننے کے حوالے سے قاضی صاحب کی یہ رائے ایک کے مقابلے میں دو ووٹوں سے ردّ کردی گئی کہ ’’کسی فریادی کی داد رسی، ججوں کی تفریحی تعطیلات سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔‘‘

عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ عزت مآب جسٹس اطہرمن اللہ نے سات سمندر پار، نیو یارک بار سے خطاب کرتے ہوئے اپنی عدالتوں کے کچھ میلے کچیلے کپڑے دھوئے اور امریکیوں کو بتایا کہ ’’ہمارے ہاں مارشل لائوں کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب جب ڈکٹیٹر حملہ آور ہوئے، تو تب عدالتیں بند تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر تب ہماری عدالتیں کھُلی ہوتیں تو ہم دیکھتے کہ کون مائی کا لال آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھتا ہے۔‘‘ عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ میری دست بستہ گزارش ہے کہ عدالت کبھی بند نہیں ہوتی۔ وہ کریانے کی دکان نہیں کہ تالا پڑ گیا تو سودا خریدنا ممکن نہ رہا۔ عدالت چوبیس گھنٹے کھُلی رہتی ہے اور جج ہمہ وقت جج ہوتا ہے۔ ہماری عدالتوں نے جب چاہا، عدل گاہوں کے تالے کھول کر بیٹھ گئیں۔ جہاں تک چار مارشل لائوں کا تعلق ہے، عدالتیں کھُلیں بھی تو تاریخ بتاتی ہے کہ ہمارے جج صاحبان کی ساری توجہ کورنش بجا لانے، ملٹری ڈکٹیٹر کے ہاتھ پر بیعت کرنے اور اُسکی منہ زور خواہشات کی تکمیل کے لئے نظریۂِ ضرورت میں نئے بیل بوٹے ٹانکنے پر مرکوز ہوگئی۔ مجھے 20 جون 2001 یاد آ رہا ہے جب علی الصبح خبر چلی کہ جنرل مشرف نے اپنے دستخطوں سے ایک حکم نامہ جاری کرکے منتخب صدر رفیق تارڑ کو معزول کردیا ہے اور اپنے ہی دستخطوں سے جاری ایک اور فرمان کے تحت خود کو صدرِ پاکستان کے منصب پر فائز کرلیا ہے۔ یہ بدھ کا دِن تھا۔ سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتیں پورے طمطراق سے کھُلی تھیں۔ ایوانِ صدر سے دَس قدم دور واقع، سپریم کورٹ بدستور انصاف بانٹ رہی تھی۔ رفیق تارڑ ظہر کی نماز پڑھ کر لاہور چلے گئے۔ سرِشام، چیف جسٹس، ارشاد حسن خان ایوانِ صدر آئے۔ موصوف نے چیف جسٹس ہونے کے باوجود نہایت بے حیائی کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف سے عہدۂِ صدارت کا حلف لیا، جھکتے ہوئے آداب بجالائے اور اگلے دن پھر سے انصاف بانٹنے روانہ ہو گئے۔ موصوف نے کسی سے اتنا بھی نہ پوچھا کہ صدر رفیق تارڑ کہاں ہیں ؟

لہذا سینٹر عرفان صدیقی کے خیال میں ہمارا مسئلہ بند نہیں، بلکہ کھُلی عدالتیں ہیں۔ پاکستان پر ٹوٹی بیشترقیامتوں کا صور کھُلی عدالتوں نے ہی پھونکا۔ اس کا سلسلہ 1958ءکے پہلے مارشل لا سے چار برس قبل 1954ءمیں شروع ہوگیا تھا جب جسٹس منیر کی ’ کھُلی عدالت‘ نے، اسمبلی پر گورنرجنرل کے حملے کو سندِ جواز عطا کرتے ہوئے مولوی تمیزالدین کو گھر بھیج دیا تھا۔ اب تو آئین کو مسخ کرنا، من مانی تشریح کرنا یا من پسند آئین لکھ لینا روز کا معمول بن چکا ہے۔’ کھُلی عدالتیں‘، یہ سب کچھ ’’کھلم کھُلا‘‘ کرتی اور اسے ’’کامل انصاف‘‘ سے تعبیر کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ’دیدہ دلیر‘ فیصلہ 12جولائی 2024 کو ’’کھُلی‘‘ سپریم کورٹ کے مطلعِ عدل پر مہر عالمِ تاب کی طرح طلوع ہوا۔ ’’نظریۂِ سہولت‘‘ سے کسب فیض کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل، 187 کے سیپ سے ’’مکمل انصاف‘‘ کا گوہرِ تابدار نکال کے بتایا گیا کہ آئین میں چاہے کچھ بھی لکھا ہو، قانون کچھ بھی کہتا رہے، فیصلہ ’وسیع تر انصاف‘ کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس عجوبۂِ روزگار فیصلے نے ’قانون‘ ہی کو نہیں آئین کو بھی مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ پہلے تو آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق، اپنی خوش دلانہ مرضی سے سُنّی اتحاد کونسل میں شامل ہوجانے والے ارکان کو حکم صادر ہوا کہ تم سُنّی اتحاد کونسل کو چھوڑ دو (کچھ پتہ نہیں کس قانون کے تحت) پھر ارشاد ہوا کہ بتائو تم نے الیکشن کس جماعت کی تائید سے لڑا اور فوراً اس میں شامل ہوجائو (کس قانون کے تحت کچھ خبر نہیں) ’’مکمل انصاف‘‘ کے اصول کے تحت یقینی بنایاگیا کہ سُنّی اتحاد کونسل سے نکل کر پھر سے آزاد ہوجانے والا کوئی رُکن، آئین کے تحت اپنی آزادانہ مرضی سے کسی جماعت میں نہ جاسکے، سوائے پی۔ٹی۔آئی کے۔

عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 51 کی ذیلی شق ’5۔ای‘ قرار دیتی ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد ہر آزاد رُکن کو تین دِن کے اندر اندر کسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا ورنہ وہ آزاد تصوّر ہوں گے۔ پی۔ٹی۔آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے یہ حق استعمال کرلیا۔ سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ حق دوسری بار کیسے دیاجاسکتا ہے؟ اور تین دِن کی آئینی میعاد کو کس طرح پندرہ دفتری دنوں تک پھیلا یا جاسکتا ہے ؟ یہ آئین کی تشریح وتعبیر کا کون سا فارمولا ہے؟ صورت حال یہ ہے کہ 12 جولائی 2024 کے بعد اب تک چھ ہفتہ وار اور محرم کی دو تعطیلات آ چکی ہیں۔ لہٰذا پندرہ دفتری دنوں کی میعاد عملاً 23 دنوں پر محیط ہوگئی ہے جو کوئی اور چھٹی نہ آئی تو 4 اگست تک جاری رہے گی۔ اگر آئین میں واضح، دو ٹوک اور غیرمبہم طورپر تین دن کی میعاد لکھ دی گئی ہے تو یہ 23 دنوں تک کیسے پھیلائی جاسکتی ہے؟ آئین کے ساتھ ساتھ ، الیکشن ایکٹ 2017کی درجنوں شقیں ’’مکمل انصاف‘‘ کی بھٹی میں جھونک دی گئی ہیں۔ نظرثانی درخواستوں کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے کہ وہ تعطیلات گزر جانے پر، 9 ستمبر کے بعد ہی لگیں گی۔ تب تک فیصلے پر کیا گزرتی ہے؟ کسی کو خبر نہیں۔’

Back to top button