رولز ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہوجائے گی، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے واضح کیا ہے کہ رولز اور ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہوجائےگی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریگولیٹ ہوتےہیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیٹرز کےذریعے کام کرے۔ رولز ریگولیشن بن جائیں توسوشل میڈیا پرپابندی ختم ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی : اسماعیل ہنیہ کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

عظمی بخاری نےکہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے۔تمام اکاؤنٹس رولز اور ریگولیشن کےتحت چلنے چاہیے ہیں۔ ہمارے ملک میں کوئی قانون نہیں جس کاجو دل چاہتا ہے پوسٹ کردیتاہے۔ آزادی اظہاررائے کو غلط استعمال کیاجاتا ہے۔ ہمارےمعاشرے میں بگڑی ہوئی روایت ہے۔

Back to top button