قومی اسمبلی : اسماعیل ہنیہ کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد  کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کےمعاملے پر قرارداد پیش کی، قرارداد میں مؤقف اپنایا گیاکہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سےزائد فلسطینی شہید ہوئےہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتاہے،یہ ایوان اسرائیلی مظالم کومسترد کرتاہے۔

حکومت سندھ کا بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

قرارداد کےمطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کااظہار کرتاہے اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرتعزیت کا اظہار کرتا ہے،ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوران اجلاس اسماعیل ہنیہ کےلیے دعائے مغفرت کی گئی، مولانا مصباح الدین نےدعائے مغفرت کرائی۔

Back to top button