عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اور عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کےقتل اور اسرائیلی جارحیت کےخلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا بہادر فلسطینی بھائیوں، بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے یہاں موجود ہیں، فلسطینیوں کو بدترین سفاکیت کا سامنا ہے، فلسطین مقتل گاہ بن چکی۔ 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے، خواتین کی بڑی تعدا شہید ہوگئیں۔

قومی اسمبلی : اسماعیل ہنیہ کے قتل کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

فلسطین میں چیخ و پکار، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جھنجھوڑ رہا ہے، کب انصاف ہوگا، کب ظلم کی داستان ختم ہوگی، آج عالمی انصاف کے دعوے، خود کٹہرے میں مجرم ٹھہرا ہے، عالمی ضابطوں کی دھجیاں اڑائی جائیں، توایک دن انہیں جواب دیناہو گا، صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔

Back to top button