قطر میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

حماس رہنما و سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کردی گئی۔

اسماعیل ہنیہ اور ان کےمحافظ کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی جس کےبعد انہیں قطر کےشہر لوسیل کےقبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے، شہباز شریف

اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں دنیا بھرسے مختلف ممالک کےرہنماؤں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں امیر قطر،ترک وزیرِ خارجہ اور الفتح  کےوفد نےشرکت کی جب کہ  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہانیہ  کی نمازجنازہ میں شرکت کےلیے قطر میں موجود ہیں۔

 قبل ازیں قطر کے دارالحکومت میں اسماعیل ہنیہ کاجسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، اسماعیل ہنیہ اوران کےمحافظ وسیم ابو عثمان کی فلسطینی پرچموں میں لپٹی میتیں تہران سے دوحہ ایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔

Back to top button