ڈریپ نے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کا نوٹس لےلیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) نے ملک بھر میں نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی فروخت کا نوٹس لےلیا۔

ڈریپ  نے تمام صوبائی محکموں کوڈاکٹری نسخے کےبغیر ادویات نہ بیچنے کی ہدایات جاری کردیں۔سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نےکہا کہ نسخے کےبغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کےلیے قوانین میں تبدیلی  کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرنے کاحکم

ڈاکٹر عاصم رؤف نےکہاکہ بیماری پیدا کرنےوالے جرثوموں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کےخلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔دنیا بھرمیں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے پرفروخت ہوتی ہے تاہم پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں۔غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنےوالے ڈاکٹروں کےخلاف ایکشن بھی تجویز کیاگیا ہے۔ ادویات کی فروخت کےلیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کےخلاف بھی ایکشن لیں گے۔پاکستان میں ہر سال تقریباً 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

Back to top button