اسماعیل ہنیہ شہادت: پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کےدرمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائےخارجہ کےاجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سینیٹر اسحٰق ڈار کو فون کیا۔ قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور قیادت کےگہرے دکھ کااظہار کیا۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نےکہاکہ پاکستانی عوام بھی ان جذبات میں شریک ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نےغزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسماعیل ہنیہ شہید کےوحشیانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، قومی اسمبلی نےبھی اس سنگین فعل کی متفقہ طور پرمذمت کی ہےجو بین الاقوامی قوانین، سفارتی اصولوں اور عالمی رویے کےخلاف ہے۔

اسماعیل ہنیہ شہادت : ایران نے متعدد انٹیلی جنس اور ملٹری افسران کو حراست میں لےلیا

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سےدرخواست کی کہ وہ اس معاملے پروزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونےوالے او آئی سی کےغیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔یہ اجلاس ایران کی درخواست پرمنعقد کیا جارہا ہے اور جلد متوقع ہے۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے او آئی سی وزرائےخارجہ کےغیر معمولی اجلاس کےمطالبے کی مکمل حمایت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم اجلاس میں فعال طور پرحصہ لے گا۔

Back to top button