پنجاب اسمبلی :اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادپیش
وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے قرارداد پیش کردی۔
قرارداد کے متن کے مطابق ستتر سال پہلے گیارہ اگست کو پاکستان کی پہلی اسمبلی سے قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ آزاد ہیں،قائد اعظم نے کہا کہ اقلیت اپنے مندوں گرجا گھروں میں جانے کےلئے آزاد ہیں،قائداعظم نے گیارہ اگست کو قومی اقلیتی دن قرار دیا،پاکستان کی تخلیق و ترقی کےلئے اقلیتوں کی خدمات کو قائد اعظم نے بھرپور سراہا ۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کو پہلا وزیر قانون جوگندرا ناتھ منڈل کو بنانا ،اے آر کار نیلئس کو پہلا چیف جسٹس بنانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔پنجاب اسمبلی کی پہلی سپیکر بھی ایک خاتون اقلیتی رکن صفیہ پرکاش سنگھا کو بنایا۔پاکستان کے آئین میں یہ کہاگیا ہے کہ تمام لوگ برابر ہیں اور اقلیتوں کے تحفظ کےلئے آئین میں مختلف آرٹیکلز رکھے گئے ہیں۔
عوام کو حقوق کی فراہمی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،شاہد خاقان
وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔