اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش کادورہ کرے گی

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ نےفیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلا دیش بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کے قیام کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آئندہ ہفتے ملک کا دورہ کررہی ہے۔

یو این او انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے فون پر گفتگو کی اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

 وولکرک ترک نےبنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا یقین دلایا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

Back to top button