برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات، گرفتار ملزم فرحان آصف بری

لاہور کی ضلع کچہری نے برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کےکیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کو مقدمے سےبری کر دیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نےبتایا کہ مذکورہ فیک نیوز ملزم فرحان کی جانب سےشیئر ہونے سےپہلے ہی پھیل چکی تھی۔ تفتیشی افسر کےمطابق ہرطرح سےتحقیقات کی گئیں لیکن ملزم کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

عدالت نے استفسار کیاکہ  ملزم نےیہ خبر کس کےساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی جس پرملزم فرحان آصف نےبتایا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اس خبر کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے : وزیر توانائی اویس لغاری

بعد ازاں عدالت نےملزم فرحان آصف کی استدعا منظور کرتےہوئے اسےبری کردیا۔

خیال رہے لاہور پولیس نےبرطانیہ میں ہنگاموں کاباعث بننےوالی فیک نیوز پھیلانے کےالزام میں فرحان آصف کو گرفتار کیاتھا اور بعد ازاں اسے ایف آئی اے کےحوالے کردیاتھا۔  اس فیک نیوز میں یہ خبر دی گئی تھی کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کو ہلاک کرنےوالا شخص ایک مسلمان تارک وطن ہے جب کہ حقیقت یہ تھی کہ اس واقعے کے 17 سالہ ملزم کا تعلق روانڈا سےتھا۔

Back to top button