سائبر کرائم کیس: اوریا مقبول مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور کی ضلع کچہری نے سائبر کرائم کیس میں سابق بیورو کریٹ اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے کردیا۔

تجزیہ کار اوریا مقبول جان کےخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کےمقدمے کی سماعت لاہور کی ضلع کچہری میں ہوئی۔

کالم نگار اوریا مقبول جان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر عدالت پیش کیاگیا تھا، انہیں ایف آئی آر اہلکار جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں لےکر آئے۔دوران سماعت ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کامزید دس دن کاجسمانی ریمانڈ مانگا،جس پر عدالت نےتفتیشی افسر سےسوال کیاکہ آپ کےپاس کیا مٹیریل ہے،جس پر آپ ریمانڈمانگ رہےہیں۔

برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات، گرفتار ملزم فرحان آصف بری

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول جان کے سوشل میڈیا سےہم نےبہت کچھ ریکور کیاہے، اسی دوران اوریا مقبول جان نےعدالت میں بتایاکہ میں خود ہائی کورٹ کاوکیل ہوں۔

سماعت مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےفیصلہ محفوظ کر لیا، ایف آئی اے اہلکار اوریا مقبول جان کوکہچری سےلے کر روانہ ہوگئے۔بعد ازاں، عدالت نےمحفوط فیصلہ سناتےہوئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتےہوئے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالےکردیا۔

Back to top button