9 مئی مقدمات  : علی امین گنڈا پور کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 4 مقدمات میں علی امین گنڈا پورکی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان کےلیے سب سے محفوظ جگہ جیل ہے : خواجہ آصف

عدالت نے علی امین گنڈا پور 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونےکا حکم بھی دیا۔

یادرہے کہ علی امین گنڈا پور 9 مئی کےواقعات کے 4 مقدمات میں نامزدہیں۔

Back to top button